حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سکردو بلتستان میں محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے؛ اس سلسلے میں مرکزی عشرۂ محرم الحرام جامع مسجد سکردو میں منعقد ہو رہا ہے۔

سکردو کے مرکزی عشرۂ محرم الحرام سے نوجوان خطیب مولانا اشرف تابانی خطاب کر رہے ہیں۔
مولانا اشرف تابانی اپنی انقلابی اور فکری خطابت کے تعلق سے معروف ہیں۔
ان مجالس میں مولانا اشرف تابانی کربلا کے عصری تقاضوں سمیت انقلابِ اسلامی اور شہید امت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کر رہے ہیں۔

مجالسِ عزاء میں شہر کے مؤمنین بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔
یہ مجلسِ عزاء دوپہر تقریباً چار بجے شروع ہوتی ہے، جس میں نوجوانوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ