پیر 25 مئی 2026 - 08:39
سکردو؛ سانحہء 1988ء کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس: حسینی کسی ظالم اور یزید کے سامنے سر نہیں جھکاتے، مقررین

حوزہ/سانحہء 1988ء کے شہداء کی برسی کی مناسبت سے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں ایک تعزیتی پروگرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا؛ جس میں علمائے کرام سمیت مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سانحہء 1988ء کے شہداء کی برسی کی مناسبت سے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں ایک تعزیتی پروگرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا؛ جس میں علمائے کرام سمیت مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سکردو؛ سانحہء 1988ء کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس: حسینی کسی ظالم اور یزید کے سامنے سر نہیں جھکاتے، مقررین

تعزیتی ریفرنس کی نظامت ڈاکٹر محمد قاسم نے کی؛ جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت قاری عنایت علی نے حاصل کی۔

اس پروگرام میں الیکشن مہم کے سلسلے میں سکردو آئے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے وفد نے بھی شرکت کی۔

سکردو؛ سانحہء 1988ء کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس: حسینی کسی ظالم اور یزید کے سامنے سر نہیں جھکاتے، مقررین

اس موقع پر سرپرست انجمنِ امامیہ و امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری، صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی، سینیئر نائب صدر شیخ زاہد حسین زائدی، علمائے کرام، عمائدین، جوانوں اور مؤمنین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزیدیت آج بھی حسینیت کو جھکا نہیں سکی۔ شہید رہبرِ معظم اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی راہ پر چلنے والے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کیا کہ آج کے حسینی کسی ظالم اور یزید کے سامنے سر نہیں جھکاتے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوموں کے لیے قربانیاں دینے والوں پر پوری امت کو فخر ہے۔

سکردو؛ سانحہء 1988ء کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس: حسینی کسی ظالم اور یزید کے سامنے سر نہیں جھکاتے، مقررین

مقررین نے گلگت بلتستان کے علماء و عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں گلگت بلتستان کی آواز ہمیشہ مضبوط رہی ہے، جو شہید رہبر معظم اور علمائے کرام کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

نائب امام جمعہ علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ بیتؑ کے ماننے والوں کی زندگی کا مقصد ظلم کے سامنے جھکنا نہیں، بلکہ اسلام کی سربلندی کے لیے قربانی دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ 1988ء کے حقائق کو کربلا کے تناظر میں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کون کامیاب ہوا اور کون ناکام۔

سکردو؛ سانحہء 1988ء کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس: حسینی کسی ظالم اور یزید کے سامنے سر نہیں جھکاتے، مقررین

انہوں نے کہا کہ اس وقت قائد بلتستان علامہ شیخ غلام محمد غرویؒ کی قیادت میں عوام مرکز کے ساتھ مضبوطی سے وابستہ تھے، جس کے باعث تکفیری دہشت گردوں کی لشکر کشی ناکام ہوئی۔ آج بھی مرکز کو مضبوط رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ خطے کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔

شیخ محمد جواد حافظی نے کہا کہ سانحہ 1988ء کی یاد کو زندہ رکھنا آنے والی نسلوں تک حق و مقاومت کا پیغام پہنچانے کے مترادف ہے۔

علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کے مصائب بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام محمد باقر علیہ السلام نے علم، صبر اور حق گوئی کے ذریعے امت کی رہنمائی فرمائی مگر ظالم حکمرانوں نے آپؑ کو بھی ظلم و ستم کا نشانہ بنایا۔ آپؑ کی شہادت اہلِ بیتؑ کی مظلومیت اور دینِ محمدیؐ کی بقا کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی روشن مثال ہے۔

امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے مکتب اہل بیتؑ کی خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، تاہم تکفیری عناصر کا معاملہ عام مسلمانوں سے الگ ہے۔ شرپسند اور تکفیری عناصر سے ہر قسم کے روابط سے اجتناب ضروری ہے۔

سکردو؛ سانحہء 1988ء کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس: حسینی کسی ظالم اور یزید کے سامنے سر نہیں جھکاتے، مقررین

انہوں نے بلتستان کے امن و امان کے تحفظ کے لیے تمام مکاتب فکر کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

پروگرام کے اختتام پر صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شہدائے سانحہ 1988 گلگت بلتستان، شہید رہبر معظم، شہدائے راہِ رہبری اور ملت جعفریہ کے تمام شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

سکردو؛ سانحہء 1988ء کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس: حسینی کسی ظالم اور یزید کے سامنے سر نہیں جھکاتے، مقررین

سکردو؛ سانحہء 1988ء کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس: حسینی کسی ظالم اور یزید کے سامنے سر نہیں جھکاتے، مقررین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha