حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ سیدہ معصومہ شیرازی کا صدائے ابابیل کے نام سے مجموعہ کلام خانۂ فرہنگِ جمہوری اسلامی ایران کراچی پاکستان کی جانب سے شائع ہو کر منظر عام پر آ گیا ہے۔

اس مجموعے میں انقلابی ترانے، انقلابی نوحے، منقبتیں اور سلام شامل ہیں۔ نیز ہر ترانے کے ساتھ ترانہ خواں کا نام اور دیگر ضروری معلومات بھی درج کی گئی ہیں، جو اس کتاب کی اہمیت اور افادیت میں اضافہ کرتی ہیں۔
اپنی اس کتاب کے حوالے سے سیدہ معصومہ شیرازی لکھتی ہیں: “ایک عرصے سے میری خواہش تھی کہ یہ تمام انقلابی کلام، جو لوگوں کے لبوں پر رواں ہے، کتابی صورت میں منظرِ عام پر آئے۔

میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی آغا ڈاکٹر سعید طالبی نیا کی انتہائی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے خانۂ فرہنگ کی جانب سے اس مجموعے کی اشاعت کا اہتمام فرمایا۔









آپ کا تبصرہ