پیر 18 مئی 2026 - 19:43
سکردو؛ ایم ڈبلیو ایم کے تحت عظیم الشان تکریمِ شہداء و تجدیدِ عہد سیمینار: ظلم کے خلاف مزاحمت کاروں کی حمایت، دینی، اخلاقی اور انسانی فرض، مقررین

حوزہ/مجلسِ وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام شہید رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای رضوان اللہ علیہ، شہدائے راہِ رہبری اور شہدائے راہِ مقاومت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان ''تکریمِ شہداء و تجدیدِ عہد سیمینار'' ریلسہ ہال سکردو میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام شہید رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای رضوان اللہ علیہ، شہدائے راہِ رہبری اور شہدائے راہِ مقاومت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان ''تکریمِ شہداء و تجدیدِ عہد سیمینار'' ریلسہ ہال سکردو میں منعقد ہوا؛ جس میں جید علمائے کرام، خانوادہ ہائے شہداء، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں، دانشوروں، نوجوانوں اور شہر کے معززین و عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سکردو؛ ایم ڈبلیو ایم کے تحت عظیم الشان تکریمِ شہداء و تجدیدِ عہد سیمینار: ظلم کے خلاف مزاحمت کاروں کی حمایت، دینی، اخلاقی اور انسانی فرض، مقررین

تقریب کی نظامت کاچو ولایت اور محمد ابراہیم آزاد نے مشترکہ طور پر انجام دی۔

معروف محقق، مؤرخ اور متعدد کتب کے مصنف حسن حسرت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ظلم کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کی حمایت کرنا ہمارا دینی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم خود کسی ظالم کا راستہ روکنے کی طاقت نہیں رکھتے تو کم از کم ان مجاہدین اور مزاحمت کاروں کے دست و بازو بن جائیں جو ظلم کے خلاف سینہ سپر ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر راجہ زکریا خان مقپون نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان سے اپنی خصوصی وابستگی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے 370 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا، جس کے نتیجے میں خطے میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے۔

سکردو؛ ایم ڈبلیو ایم کے تحت عظیم الشان تکریمِ شہداء و تجدیدِ عہد سیمینار: ظلم کے خلاف مزاحمت کاروں کی حمایت، دینی، اخلاقی اور انسانی فرض، مقررین

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ آئندہ انتخابات کو محض سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ حق و باطل کے درمیان ایک اہم مرحلہ سمجھتے ہوئے اپنے ضمیر، ایمان اور قومی غیرت کے مطابق فیصلہ کریں۔

سابق اپوزیشن لیڈر اور حلقہ نمبر 2 سکردو کے امیدوار محمد کاظم میثم نے کہا کہ ہماری تحریک کا راستہ اقتدار کی کثافتوں اور ظالم ٹرمپ کی دہلیز تک نہیں جاتا، بلکہ ہماری تحریک کا سرچشمہ کربلا ہے، جہاں حق، غیرت، آزادی اور مظلوموں کی حمایت کا ابدی درس ملتا ہے۔

سکردو؛ ایم ڈبلیو ایم کے تحت عظیم الشان تکریمِ شہداء و تجدیدِ عہد سیمینار: ظلم کے خلاف مزاحمت کاروں کی حمایت، دینی، اخلاقی اور انسانی فرض، مقررین

معروف صحافی ہرمیت سنگھ نے کہا کہ آزاد فکر رکھنے والے اور ظالم کو ظالم کہنے والے افراد کا راستہ اگرچہ دشوار ہوتا ہے، لیکن یہی راستہ انسان کو اپنے ضمیر اور خدا کے سامنے سرخرو کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران نے استقامت اور مزاحمت کے ذریعے عالمی طاقتوں کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

سکردو؛ ایم ڈبلیو ایم کے تحت عظیم الشان تکریمِ شہداء و تجدیدِ عہد سیمینار: ظلم کے خلاف مزاحمت کاروں کی حمایت، دینی، اخلاقی اور انسانی فرض، مقررین

معروف اینکر پرسن اور صحافی اظہر برلاس نے فرزندِ بلتستان سید سرباز کا شعر پڑھتے ہوئے کہا: ''لہو سے شمع جلائی ہے روشنی کے لیے، حسینؑ موت سے کھیلا ہے زندگی کے لیے۔

انہوں نے کہا کہ اس شعر میں شہداء کی قربانیوں اور تجدیدِ عہد دونوں کا فلسفہ موجود ہے۔ تکریمِ شہداء کا تقاضا یہ ہے کہ ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حق، انصاف اور آزادی کی جدوجہد جاری رکھی جائے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی شعور کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ ہمیشہ حق و صداقت کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ظلم و جبر کے خلاف اپنی تاریخی ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔ تقریب سے لندن سے تشریف لائے ہوئے عالم دین مولانا مشرف حسین جعفری، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی اور معروف عالم دین علامہ آغا مظاہر موسوی نے بھی خطاب کیا۔

سکردو؛ ایم ڈبلیو ایم کے تحت عظیم الشان تکریمِ شہداء و تجدیدِ عہد سیمینار: ظلم کے خلاف مزاحمت کاروں کی حمایت، دینی، اخلاقی اور انسانی فرض، مقررین

مقررین نے کہا کہ بعض عناصر جمہوری اسلامی ایران اور محورِ مقاومت کے خلاف محاذ آرائی کی کوشش کرتے رہے، مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور حق کی سربلندی کے لیے سرگرم رہی ہے اور آئندہ بھی ظلم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے کہا کہ خطے کے عوام پہلے سے زیادہ باشعور ہو چکے ہیں اور وہ حق و انصاف کے علمبرداروں کا ساتھ دیں گے۔

سکردو؛ ایم ڈبلیو ایم کے تحت عظیم الشان تکریمِ شہداء و تجدیدِ عہد سیمینار: ظلم کے خلاف مزاحمت کاروں کی حمایت، دینی، اخلاقی اور انسانی فرض، مقررین

سیمینار کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، پاکستان کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور دنیا بھر کے مظلوموں خصوصاً فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پر مولوی غلام رضا ہاشمی، مدثر عباس اور اجمل ذاکری نے شہداء کی خدمت میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

مقررین اور شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور حق، عدالت، آزادی اور مظلوموں کی حمایت کے لیے جدوجہد ہر حال میں جاری رکھی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha