ہفتہ 16 مئی 2026 - 21:43
شہید علی لاریجانی ایک جدید سوچ کے حامل منتظم اور قومی ترقی کے لیے ایک مثالی راہنما تھے

حوزہ / جناب مجید مشکی نے اسلام آباد، پاکستان میں منعقدہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سکریٹری کی چالیسویں برسی کی تقریب میں خطاب کے دوران کہا: شہید علی لاریجانی ایک جدید سوچ کے حامل منتظم اور قومی ترقی کے لیے ایک مثالی راہنما تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹڈیز اور اسلام آباد میں جمہوریہ اسلامی ایران کے ثقافتی قونصلیٹ کے اشتراک سے جمہوریہ اسلامی ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سکریٹری شہید علی لاریجانی کے چالیسویں کی مناسبت سے بلیو ٹی وی نیٹ ورک کی دعوت پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔

یہ تقریب شہید لاریجانی کی سیاسی اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کے لیے منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں ثقافتی قونصلر جمہوریہ اسلامی ایران اسلام آباد مجید مشکی، صدف عاصم عباسی (بلیو ٹی وی کی سربراہ)،· پروفیسر جویریه اظهر (بلیو ٹی وی کی نائب سربراہ)، سید مستحسن عباس کاظمی (انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹڈیز پاکستان کے منتظم اعلیٰ) نے خطاب کیا،

مقررین نے اپنے بیانات میں· شہید لاریجانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے بعد سیاسی، سلامتی اور ثقافتی میدانوں میں ان کی خدمات کا تذکرہ کیا اور · امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی۔

انہوں نے اس موقع پر علاقائی امن کی اہمیت، قومی خودمختاری، ظلم کے خلاف مزاحمت، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارت کاری کی ضرورت دیا اور اس مشکل گھڑی میں ایرانی عوام سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha