جمعرات 19 مارچ 2026 - 01:59
شہداء کا خون عالمی استکبار کے نظام کو نیست و نابود کرے گا

حوزہ/ حضرت آیت‌ اللہ العظمی مکارم شیرازی نے عوام، مسلح افواج کے اہلکاروں اور ذمہ داران "خصوصاً ڈاکٹر لاریجانی" کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلکہ ضرور ثمرآور ہوگا اور عالمی استکبار کے نظام کو نیست و نابود کر دے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت‌ اللہ العظمی مکارم شیرازی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

«اِنَّا للهِ وَ اِنَّا اِلَیْهِ راجِعُونَ»

شہادت ایک عظیم ترین نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ اس مقدس جہاد اور دفاع کے دوران اپنے برگزیدہ بندوں کو عطا فرماتا ہے۔

بے گناہ عوام، جان نثار مجاہدین، فوجی کمانڈروں اور معزز ذمہ داران کی ایک جماعت کی شہادت کی خبر "خصوصاً معزز عالم اور محترم بھائی، شہید ڈاکٹر علی لاریجانی اور ان کے باصلاحیت فرزند" نے شدید رنج و غم میں مبتلا کر دیا۔

یقیناً ان عظیم شخصیات کی جدوجہد اور ان کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلکہ اس کے نتیجے میں عالمی استکبار کا نظام مٹ کر رہ جائے گا۔

میں ان عزیزوں کے انتقال پر ملتِ ایران کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ ان شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے پسماندگان کو صبر و اجر عطا کرے اور ملتِ ایران کو کامیابی نصیب فرمائے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

قم, ناصر مکارم شیرازی

18 مارچ 2026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha