حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان و سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ انتہائی دکھ و افسوس کے ساتھ، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت، جو اپنے فرزند اور محافظین کے ہمراہ صہیونی رژیم کے حملے میں عظیم مرتبۂ شہادت پر فائز ہوئے، پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای، ملتِ عزیزِ ایران اور اس معزز شہید کے اہلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ یہ عظیم سانحہ اس آیتِ کریمہ کے روشن مصادیق میں سے ایک اور جلوہ ہے کہ مردانِ خدا کس طرح اپنے رب سے کیے گئے عہد پر ثابت قدم رہتے ہیں اور راہِ حق میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ عظیم شہید ان مؤثر اور قابلِ اعتماد شخصیات میں سے تھے جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام میں کلیدی کردار ادا کیا اور انقلاب اسلامی کی قومی سلامتی، اسٹریٹجک امور، پالیسیوں اور علاقائی تعلقات کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ میں اس معزز شہید کے مکرم خاندان کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا اور بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے اور اس شہیدِ سعید کے درجات کو اپنی وسیع رحمت کے سائے میں بلند فرمائے۔ اور ملت عزیزِ ایران کو دشمن کے مقابلے میں سربلند و سرفراز فرمائے اور انقلاب اسلامی ایران کی محافظت فرمائے۔ (آمین)









آپ کا تبصرہ