جمعہ 22 مئی 2026 - 17:37
شہید ڈاکٹر علی لاریجانی نظام و انقلاب کے مخلص حامی تھے: آیت اللہ العظمیٰ سبحانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے شہید ڈاکٹر علی لاریجانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ شہید لاریجانی نظامِ اسلامی، انقلاب اور روحانیت سے گہری وابستگی رکھنے والی ایک نہایت مخلص اور درد مند شخصیت تھے، جو فضائل اور مفید خصوصیات کے دائرے کے عین مرکز میں قرار رکھتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے شہید ڈاکٹر علی لاریجانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ شہید لاریجانی نظامِ اسلامی، انقلاب اور روحانیت سے گہری وابستگی رکھنے والی ایک نہایت مخلص اور درد مند شخصیت تھے، جو فضائل اور مفید خصوصیات کے دائرے کے عین مرکز میں قرار رکھتے تھے۔

مرجع تقلید نے اس موقع پر شہید ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ اور متعلقین کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ یہ ایک عظیم سانحہ ہے جس پر تمام اہلِ ایمان غمزدہ ہیں۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ شہید لاریجانی کے فرزندان، جو دو علمی و فقہی خانوادوں سے نسبت رکھتے ہیں، ان شاء اللہ خداوند عالم کی خاص عنایت و تائید کے مستحق قرار پائیں گے۔ آیت اللہ سبحانی نے شہید کے فرزند حجۃ الاسلام شیخ محمد رضا سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اجتہاد کے راستے پر آگے بڑھنے کی تلقین بھی کی۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ایک عظیم افتخار ہے جو اس خاندان کے ماتھے کا جھومر بن چکی ہے۔ “عاشَ سعیداً و ماتَ سعیداً” یعنی وہ سعادت کے ساتھ زندگی گزار گئے اور سعادت کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوئے۔

آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ صبر کا درس دخترِ رسول حضرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، حضرت حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا اور حضرت حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی سیرت سے حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے دعا کی کہ خداوند متعال اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انہیں مزید اپنی رحمت و عنایت سے نوازے۔

مرجع تقلید نے اپنے بیان کے اختتام پر دعا کی کہ خداوند متعال شہید ڈاکٹر علی لاریجانی، ان کے فرزند اور حالیہ شہداء کی ارواح کو شہدائے بدر و اُحد کے ساتھ محشور فرمائے اور انہیں اپنی وسیع رحمت کا مستحق قرار دے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha