حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید محمد رضا سیستانی، جو آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے فرزند ہیں، نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی کی مظلومانہ شہادت پر ان کے اہلِ خانہ اور آیت اللہ شہید مطہری کے معزز خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
(إنا لله وإنا إلیه راجعون)
جناب حجت الاسلام شیخ محمد رضا لاریجانی دامت توفیقاتہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے والدِ محترم، ڈاکٹر علی لاریجانی (رحمۃ اللہ علیہ) کی مظلومانہ شہادت کی خبر نہایت افسوسناک اور دل کو غمزدہ کرنے والی ہے۔
میں اپنے والدِ گرامی کی جانب سے اور اپنی طرف سے اس المناک سانحے پر آپ کی خدمت میں اور دیگر معزز اہلِ خانہ، خصوصاً آپ کے مکرم چچاؤں اور بیتِ محترم آیت اللہ شہید مطہری کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس بلند مقام شہید اور ان کے فرزندِ رشید، شہید ڈاکٹر مرتضیٰ لاریجانی کو اپنی رحمت و رضوان سے نوازے، اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
۳ شوال المکرم ۱۴۴۷ ہجری
محمد رضا سیستانی









آپ کا تبصرہ