اتوار 3 مئی 2026 - 19:55
شہید لاریجانی، مکتبِ مرجعیت کے تربیت‌ یافتہ تھے

حوزہ / آیت‌ اللہ کعبی نے کہا: شہید ڈاکٹر علی لاریجانی ان برجستہ شخصیات میں سے تھے جو مکتبِ مرجعیت، حوزۂ علمیہ اور شہید مطہری (رہ) کے افکار میں پروان چڑھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ خبرگانِ رہبری کی اعلی کمیٹی کے رکن آیت اللہ عباس کعبی نے ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت کے چالیسویں کے موقع پر حوزہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس عظیم الشان شہید کی شخصیت کے ابعاد اور علمی، ایمانی و جہادی کارناموں کو بیان کیا۔

اُنہوں نے شہید لاریجانی کے بلند مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شہید ڈاکٹر علی لاریجانی ان برجستہ شخصیات میں سے تھے جو مکتبِ مرجعیت، حوزۂ علمیہ، یونیورسٹی اور شہید مطہری (رہ) کے افکار میں پروان چڑھے۔

نائب صدرِ جامعہ مدرسین حوزۂ علمیہ قم نے مزید کہا: یہ عظیم قومی سرمایہ اور قومی ہیرو اپنی شہادت کے بعد نہ صرف ملک کے تاریخی حافظے سے محو نہیں ہوا بلکہ زیادہ زندہ اور مؤثر ہو کر ابھرا اور "مذہب، علم اور ایمان" کے جریان کو از سرِ نو پیدا کیا۔

رکنِ مجلس خبرگان رہبری نے شہید لاریجانی کی مشکل اور حساس میدانوں میں جامع موجودگی کو ان کی ممتاز خصوصیات میں شمار کیا اور کہا: یہ عظیم شہید بیک وقت مقاومت کے میدان اور سفارتی عرصے میں سرگرم تھے؛ خاص طور پر تین سرنوشت ساز واقعات "بارہ روزہ جنگ"، "دی ماہ کے فتنے" اور "جنگِ رمضان" میں انہوں نے نادر ترین کارنامے انجام دئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha