حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے شہید ڈاکٹر علی لاریجانی کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں آیت اللہ اعرافی نے شہید علی لاریجانی کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ صبر، استقامت اور ایثار کی عظیم مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخلص اور باایمان خاندان اپنے عزیزوں کی قربانی کے ذریعے مقاومت اور جہاد کے راستے کو زندہ رکھتے ہیں۔
حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ شہداء نے ملک کی عزت، سلامتی اور استقلال کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، اسی لیے وہ قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ نئی نسل کو شہداء کی سیرت، ایثار اور معنویت سے درس حاصل کرنا چاہیے جبکہ حوزاتِ علمیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں ثقافتِ شہادت اور دینی اقدار کو فروغ دیں۔
ملاقات کے دوران شہید علی لاریجانی کے اہل خانہ نے بھی ان کی علمی، ثقافتی اور سیاسی خدمات کو یاد کیا اور آیتالله اعرافی کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شہید کے فرزند ڈاکٹر مرتضیٰ لاریجانی کا بھی تذکرہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ علی لاریجانی 27 رمضان کو اپنے فرزند ڈاکٹر مرتضیٰ لاریجانی اور محافظین کے ہمراہ امریکی بمبار طیاروں اور صہیونی حکومت کے حملے میں شہادت کے درجے پر فائز ہوئے تھے۔









آپ کا تبصرہ