جمعرات 30 اپریل 2026 - 18:14
آیت اللہ اعرافی کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے اہل خانہ سے ملاقات

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر آیت اللہ اعرافی نے شہید کو یاد کرتے ہوئے ان کی شخصیت اور انقلاب اسلامی کے لیے ان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شہید موسوی ان مؤثر اور مخلص کمانڈروں میں شامل تھے جنہوں نے انقلاب اسلامی کے مختلف اہم مراحل میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی سادگی اور عاجزی ان کی نمایاں خصوصیات میں شامل تھی، جو ان کی عظمت کو اور بڑھاتی ہے۔

ملاقات کے دوران شہید کے اہل خانہ نے بھی آیت اللہ اعرافی کا شکریہ ادا کیا اور شہید کی زندگی، اخلاق اور مجاہدانہ خدمات سے متعلق واقعات بیان کئے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل شہید سید عبدالرحیم موسوی 9 رمضان المبارک کو امریکہ اور صہیونی رژیم کے ایران پر حملے کے آغاز میں دیگر فوجی کمانڈروں کے ساتھ شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔

آیت اللہ اعرافی کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے اہل خانہ سے ملاقات

آیت اللہ اعرافی کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے اہل خانہ سے ملاقات

آیت اللہ اعرافی کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے اہل خانہ سے ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha