۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رہبر انقلاب

حوزہ/ آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید سید رضی موسوی کے جسد خاکی پر نماز جنازہ ادا کی اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (جمعرات) شہید سید رضی موسوی کے جسد خاکی پر نماز جنازہ ادا کی اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید سید رضی موسوی کے انتھک جہاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدائے متعال اس شہید کو  اوصیاء اور اولیاء کے ساتھ محشور کرے اور درجات بلند فرمائے۔

اس کے علاوہ رہبر انقلاب نے شہید موسوی کے اہل خانہ سے مختصر گفتگو کی۔

واضح رہے کہ بریگیڈیئر جنرل سید رضی موسوی پیر کے دن 25 دسمبر کی شام دمشق کے علاقے زینبیہ پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .