۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزہ/ دمشق؛ حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں شہدائے خدمت شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ مجلسِ ترحیم میں ایم ڈبلیو ایم خارجہ پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم مطہر جناب سیدہ زینب کبری سلام اللہ علیہا میں شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ مجلسِ ترحیم میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی شرکت ہے۔

حرم حضرت زینب (س) میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم؛ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کی شرکت

یہ تقریب شہید ابراہیم رئیسی (رضوان اللہ علیہ)، ایرانی وزیر خارجہ شہید حسین امیر عبد اللہیان اور ان کے ساتھ ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد ہوئی تھی۔

تقریب میں سفارتی، مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سربراہ امور خارجہ نے شام میں مقام معظم رہبری کے نمائندہ شیخ حمید رضا الھرندی اور شام میں ایران کے سفیر ڈاکٹر حسین اکبری سے تعزیت کی۔

حرم حضرت زینب (س) میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم؛ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کی شرکت

ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا کہ ہم اس المناک سانحہ میں اسلامی جمہوریہ ایران، قیادت، حکومت، عوام، اور شہداء کے اہل خانہ اور عزیز ایرانی عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور انہیں اپنی وسیع جنت میں مقام بلند عطا فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .