۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ شفقت شیرازی

حوزہ/ پاکستان میں بڑے بڑے بحران آئے اور ہر دور میں عظیم شخصیات نے ملت کو ان بحرانوں سے نکالا ہے۔ ان عظیم شخصیات میں ایک بڑا نام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا ہے۔ شہید ڈاکٹر نقوی اور سید ثاقب اکبر نے پاکستان میں بڑے بڑے طوفانوں کا مقابلہ کیا ہے۔ یہ دونوں پاکستان میں حضرت امام خمینی اور قائد حسینی کی بیداری اور شعور کی تحریک کے روح رواں تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیراہتمام موسسہ باقرالعلوم کے کانفرنس ہال میں منعقدہ تحلیلی و تجزیاتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول کا کہنا تھا کہ یہ شخصیات پاکستان کے عظیم فرزند ہیں اور یہ ہمیشہ وقت سے پہلے آنے والے حالات کیلئے منصوبہ بندی کیا کرتے تھے۔ انکی نگاہیں صرف پاکستان کے حالات تک محدود نہیں تھیں بلکہ وہ عالمی تحریکوں اور بین الاقوامی حالات سے بھی مرتبط اور آگاہ رہتے تھے۔

سربراہ امور خارجہ حجۃالاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے شہید ڈاکٹر نقوی اور سید ثاقب اکبر مرحوم کی خدمات کا ایک جامع خلاصہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑے بڑے بحران آئے اور ہر دور میں عظیم شخصیات نے ملت کو ان بحرانوں سے نکالا ہے۔ ان عظیم شخصیات میں ایک بڑا نام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا ہے۔ شہید ڈاکٹر نقوی اور سید ثاقب اکبر نے پاکستان میں بڑے بڑے طوفانوں کا مقابلہ کیا ہے۔ یہ دونوں پاکستان میں حضرت امام خمینی اور قائد حسینی کی بیداری اور شعور کی تحریک کے روح رواں تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .