حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ آیت اللہ محمود رجبی نے امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ عقلی اسلامی علوم کے دائرۃالمعارف مرکز کی کتب کی رونمائی کی تقریب میں سماجی اور تہذیبی حیات میں دین کے مقام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: دین مبین اسلام قرآن کریم کی صریح نص کے مطابق ایک عالمی رسالت رکھتا ہے اور دنیا پر حاکم ہونے کے لیے آیا ہے۔
مجلس خبرگانِ رہبری کے رکن نے اس حاکمیت کے تحقق کے تقاضوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: دینی حاکمیت کے عملی تحقق کے لیے بعض بنیادی ڈھانچوں اور سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے جنہیں آج کی اصطلاح میں “ہارڈویئر” کہا جاتا ہے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی برکت سے یہ میدان جمہوریہ اسلامی ایران کے نظام کی صورت میں فراہم ہو چکا ہے۔
جامعہ مدرسینِ حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: جمہوریہ اسلامی کا نظام اسلامی اہداف اور مکتبِ اہل بیت علیہم السلام کے تحقق کی راہ پر گامزن ہے اور دشمنوں کی جانب سے مسلط کردہ بحرانوں اور چیلنجز کے باوجود پہلے سے بڑھ کر اقتدار اور استقامت کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
آیت اللہ رجبی نے نظامِ جمہوریہ اسلامی اور رہبرِ معظمِ انقلاب کو عظیم الٰہی نعمتوں میں شمار کرتے ہوئے کہا: اس نظام کے سائے میں دینی تعلیمات کے نفاذ اور مقدس اسلامی اہداف کے تحقق کے مواقع پہلے سے کہیں زیادہ فراہم ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: عقلی علوم کے میدان میں ہم بلند علمی صلاحیتوں اور عمیق اور رہنما نظریات کے حامل ہیں جو بین الاقوامی علمی محافل میں پیش کیے جانے کی اہلیت رکھتے ہیں لہٰذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ان علمی کامیابیوں کو درست انداز میں متعارف کرائیں۔









آپ کا تبصرہ