حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کوئٹہ دھماکے میں درجنوں افراد کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: دہشتگردی میں ملوث افراد کو قانونی کٹہرے میں لاکر قرار واقع سزا دی جائے۔
علامہ ساجد علی نقوی نے کہا: سانحہ کوئٹہ کے شہدا کےلئے دعائے مغفرت اور ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی ذمہ داروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: اس افسوسناک واقعہ میں 53 سے زائد ہونے والے زخمیوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔









آپ کا تبصرہ