بدھ 18 فروری 2026 - 20:03
ملک میں شیعہ و سنی کا کوئی مسئلہ نہیں / تمام مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام ضروری ہے، علامہ ساجد نقوی

حوزہ / علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ایک شرپسند ٹولہ ہے جو فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔ ہم نے ہمیشہ مشترکات پر بات کی ہے۔ تمام مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان، اتحاد بین المسلمین کے بانی علامہ سید ساجد نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی کی سربراہی میں اہل سنت علماء پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس وفد میں وائس چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا محمد نعمان حاشر، مولانا طاہر عقیل صدر پاکستان علماء کونسل، مولانا ابوبکر صدر اسلام آباد پاکستان علماء کونسل شامل تھے۔

قائد ملت نے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم اس ملک میں بسنے والے کرسچین، سکھ، ہندو تمام کے حقوق کی بات کرتے ہیں کیونکہ تعمیرِ پاکستان میں سب کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم نے لوگوں کو شعور دیا ہے کہ ہم سب کا مشترکہ دشمن امریکہ اور اسرائیل ہے۔

ملک میں شیعہ و سنی کا کوئی مسئلہ نہیں / تمام مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام ضروری ہے، علامہ ساجد نقوی

علامہ ساجد نقوی نے سانحہ ترلائی کلاں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: سانحہ ترلائی کلاں اسلام آباد میں وہی قوتیں ملوث ہیں جو اس ملک میں دہشتگردی کر کے ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

ملاقات کے لیے آئے وفد نے بھی اپنے مشترکہ بیان میں کہا: آپ جیسی دور اندیش قیادت مکتب تشیع کے لیے فخر ہے۔ آپ کا وطن عزیز کے استحکام کے لیے کردار نمایاں ہے، آپ کے افکار نے دینی طبقات کو امت واحدہ کا پیغام دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اہل سنت علماء پر مشتمل اس وفد نے سانحہ ترلائی کلاں اسلام آباد میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات اور زخمی مومنین کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha