منگل 14 جولائی 2026 - 01:39
مدرسہ امام سجاد (ع) قم کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

حوزہ / مدرسہ امام سجاد (ع) قم کے وفد نے نمائنده ولی فقیه قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مورخہ 13 جولائی 2026ء بروز سوموار، مدرسہ امام سجاد (ع) قم کے سرپرست اعلی حجت الاسلام و المسلمین خضر عباس گھلو اور مدرسہ کے مدیر حجت الاسلام سید محمد علی نقوی اور اراکین مدرسه نے قائد ملت جعفریه علامہ سید ساجد علی نقوی سے قم دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کی ابتدا رہبر شہید اور دیگر شہداء کی تسلیت اور ان کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوئی۔

قائد محترم نے مدرسہ کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کہا: ایسے مدارس کو طلاب کے لئے بہترین فرصت اور غنیمت سمجھتے ہیں۔

مدرسہ امام سجاد (ع) قم کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

انہوں نے مزید کہا: میں مدرسہ علمیہ امام سجادؑ اور دیگر تمام مدارس سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ پاکستان میں اس وقت ایسے علماء کی ضرورت ہے جو اپنے باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر قوم کی ترقی، بہبود اور رشد و ہدایت کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ ایسے علماء تیار کیے جائیں جن میں شرحِ صدر ہو، برداشت ہو، وسعتِ نظر ہو، اور جو امت کے مختلف طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ وہ علم، تقویٰ، اخلاص اور حسنِ اخلاق کے ساتھ معاشرے کی صحیح رہنمائی کریں اور اتحادِ امت، امن اور خیر خواہی کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

قائد ملت نے اپنی گفتگو کے دوران درج ذیل نکات پر تاکید کی:

۔ آج کے طلاب بھی استعداد اور صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور علمی ترقی سے ہمارے سلف علماء کے مقام کو پا سکتے ہیں۔

۔ طلاب کو چاہئے کہ اپنے اوقات کو منظم رکھیں اور اپنے اوقات کی صحیح تقسیم بندی کریں۔

۔ سالم تفریح ممنوع نہیں ہے لیکن تعلیم میں مانع نہ ہو۔

آخر میں قائد محترم نے مدرسہ امام سجاد علیہ السلام قم کے لئے دعائے خیر کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مدرسہ امام سجاد (ع) قم کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

مدرسہ امام سجاد (ع) قم کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha