منگل 14 جولائی 2026 - 22:11
صدرِ آئی ایس او پاکستان کی وفد کے ہمراہ ادارۂ الباقر کے سربراہ سے قم میں ملاقات

حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے مؤسسہ باقر العلوم، قم میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے مؤسسہ باقر العلوم، قم میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

صدرِ آئی ایس او پاکستان کی وفد کے ہمراہ ادارۂ الباقر کے سربراہ سے قم میں ملاقات

علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے آئی ایس او کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے امامیہ طلبہ کی قومی، ملی اور دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ایک شجرۂ طیبہ ہے جس کے ثمرات سے ہر دور میں نوجوان نسل، ملت اور معاشرہ فیض یاب ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے نوجوان نسل کی فکری، دینی اور اخلاقی تربیت کا جو عظیم فریضہ اپنے ذمہ لیا ہے، وہ درحقیقت انبیائے الٰہی کے مشن کا تسلسل ہے اور اسی اخلاص و خدمت کے باعث اللہ تعالیٰ نے اس تنظیم کو بے شمار برکتوں اور کامیابیوں سے نوازا ہے۔

صدرِ آئی ایس او پاکستان کی وفد کے ہمراہ ادارۂ الباقر کے سربراہ سے قم میں ملاقات

اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی جانب سے حوصلہ افزائی اور قدردانی پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کی کامیابیوں میں علمائے کرام اور سابقینِ آئی ایس او کی سرپرستی، رہنمائی اور تعاون بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شجرۂ طیبہ جن پاکیزہ ہاتھوں سے ہو کر آج ہماری نسل تک پہنچا ہے، وہ سابقینِ آئی ایس او کے مخلص اور باکردار ہاتھ ہیں، جو اسی تربیتی نظام کی برکت سے آج معاشرے کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

صدرِ آئی ایس او پاکستان کی وفد کے ہمراہ ادارۂ الباقر کے سربراہ سے قم میں ملاقات

سید امین شیرازی نے اس امر کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا کہ آئی ایس او کے سابقین کی ایک بڑی تعداد نے دینی تعلیم کے اعلیٰ مراحل طے کرکے علمائے دین کی صف میں شمولیت اختیار کی اور آج ملت کی علمی، دینی اور سماجی رہنمائی میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے اس روایت کے تسلسل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی قومی، ملی اور علمی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدرِ آئی ایس او پاکستان کی وفد کے ہمراہ ادارۂ الباقر کے سربراہ سے قم میں ملاقات

ملاقات میں آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور ممتاز عالمِ دین علامہ سید غلام شبیر بخاری، سابق مرکزی صدر اور دیگر تنظیمی رہنما اور بین الاقوامی ادارہ الباقر کے معاونین بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha