جمعہ 6 فروری 2026 - 21:39
اسلام آباد میں خودکش دھماکہ؛ شیعہ علماء و تنظیموں کا مذمتی بیان/دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی فوری گرفتاری کا پرزور مطالبہ

حوزہ/پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شیعہ جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران کیے جانے والے غیر انسانی خودکش دھماکے پر شیعہ علماء اور تنظیموں نے الگ الگ بیان جاری کر کے حکومت سے دہشت گردوں کو لگام دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شیعہ جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران کیے جانے والے غیر انسانی خودکش دھماکے پر شیعہ علماء اور تنظیموں نے الگ الگ بیان جاری کر کے حکومت سے دہشت گردوں کو لگام دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ؛ شیعہ علماء و تنظیموں کا مذمتی بیان/دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی فوری گرفتاری کا پرزور مطالبہ

شیعہ علماء کونسل پاکستان اسلام آباد کے سینئر نائب صدر سید علی بنیامین نقوی نے سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترلائی میں مسجد خدیجہ الکبریٰ کے اندر نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والا دھماکہ ایک بزدلانہ دہشت گردانہ فعل ہے جو نہ صرف بے گناہ نمازیوں کے خون سے کھیلا گیا جرم ہے، بلکہ ریاستی رِٹ، معاشرتی ہم آہنگی اور مذہبی تقدس پر براہِ راست حملہ بھی ہے؛ اس المناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰؑ پر ہونے والا خودکش دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی مذہب، انسانیت اور اخلاق سے عاری ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سیــد فتح مــحمد رضــوی نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں اور سیکیورٹی خامیوں کا سنجیدہ ازالہ کریں۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اسلام آباد سانحے کو دشمنوں کے اسرائیل دوستی کی طرف ایک قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں مسجد میں دورانِ نماز دھماکا 8 فروری سے توجہ ہٹانے کی شرمناک کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس جعفری صاحب اور قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی جناب محمود خان اچکزئی شیعہ سنی اتحاد کی بہترین علامت بن کر ابھرے ہیں۔ ایسے میں اسرائیل دوستوں کو کیسے برداشت ہوگا کہ پاکستان میں تمام مکاتب اور قومیتیں یکجا ہو جائیں۔

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ؛ شیعہ علماء و تنظیموں کا مذمتی بیان/دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی فوری گرفتاری کا پرزور مطالبہ

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، ان شاء اللہ عنقریب اصل ذمہ دار بے نقاب ہوں گے۔ پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

جامعہ الکوثر اسلام آباد کے مہتمم علامہ شیخ انور علی نجفی نے اسلام آباد، ترلائی کلاں میں واقع جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کو ایک نہایت افسوسناک اور دلخراش سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس غمناک واقعے پر شدید افسوس کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کے درد و غم میں مکمل طور پر شریک ہیں۔

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ؛ شیعہ علماء و تنظیموں کا مذمتی بیان/دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی فوری گرفتاری کا پرزور مطالبہ

اس موقع پر انہوں نے اساتذۂ جامعۃ الکوثر کے ہمراہ ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ؛ شیعہ علماء و تنظیموں کا مذمتی بیان/دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی فوری گرفتاری کا پرزور مطالبہ

مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ کے اندر دورانِ نمازِ جمعہ ہونے والا خودکش حملہ انتہائی بزدلانہ، افسوسناک اور قابلِ مذمت فعل ہے۔ اس المناک واقعے نے پورے ملک خصوصاً اہلِ ایمان کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا سراسر انسانیت، اسلام اور قومی اقدار کے خلاف ہے۔ بے گناہ نمازیوں کا خون بہانا کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

جامعہ المصطفیٰ العالمیہ میں نمائندگان طلاب پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں مسجد خدیجہ الکبریٰ (ترلائی) میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کء شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز کے دوران بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان دہشت گرد عناصر کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ ایسے سفاکانہ اقدامات کی کسی بھی مذہب میں کوئی گنجائش نہیں۔

دفترِ قائدِ ملتِ جعفریہ قم المقدسہ کے اجرائی امور کے مسؤل مولانا دانش ندیم محمدی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مسجد خدیجہ الکبریٰ (ترلائی) میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ عناصر درحقیقت ملک دشمن ہیں جو ایسے حملوں کے ذریعے ملکی امن و سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ حکومتِ وقت سے مطالبہ ہے کہ ان شرپسندوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرے۔

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ؛ شیعہ علماء و تنظیموں کا مذمتی بیان/دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی فوری گرفتاری کا پرزور مطالبہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha