جمعہ 6 فروری 2026 - 19:05
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کا اسلام آباد میں امامبارگاہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت

حوزہ/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ، ہندوستان) نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں واقع امامبارگاہ خدیجہ الکبریٰؑ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ، ہندوستان) نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں واقع امامبارگاہ خدیجہ الکبریٰؑ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ بیان کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اسلام آباد کے علاقہ ترلائی کلاں میں واقع امامبارگاہ خدیجہ الکبریٰ سلام الله علیها میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس اندوہناک سانحہ میں (50) پچاس سے زائد بے گناہ مؤمنین شہید اور متعدد نمازی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ہم اس سفاکانہ حملے کے ساتھ ساتھ حکومتِ پاکستان کی مسلسل ناکامی اور غفلت کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ عبادت گاہوں، خصوصاً امامبارگاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہو، مگر افسوس کہ ہر بار محض بیانات اور وعدوں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ بار بار کے ان المناک واقعات نے حکومت کے سیکیورٹی دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

نمازِ جمعہ جیسے مقدس اجتماع کو نشانہ بنانا نہ صرف اسلام اور انسانیت کے خلاف جرم ہے بلکہ ریاستی ذمہ داریوں کی صریح ناکامی کا ثبوت بھی ہے۔ اگر عبادت گاہیں محفوظ نہیں تو عام شہری خود کو کہاں محفوظ سمجھے؟

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ہم حکومتِ پاکستان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ

1. اس حملے میں ملوث تمام عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے،

2. امامبارگاہوں اور تمام عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو فی الفور فول پروف بنایا جائے،

3. فرقہ وارانہ دہشت گردی کے مستقل خاتمے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جائیں، نہ کہ وقتی اعلانات۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل ہر قسم کی دہشت گردی، فرقہ وارانہ نفرت اور بے گناہوں کے قتل کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے کے اپنے عزم کو دہراتی ہے۔

اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا کرے، اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

تاریخ :06 فروری 2026

انچارج سیکرٹری

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) ہندوستان

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کا اسلام آباد میں امامبارگاہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha