حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین مولانا کلب رشید رضوی نے کندرکی سادات ضلع مرادآباد میں مرحوم شجاعت حسین ابنِ زوار حسین، حفاظت حسین ابنِ شجاعت حسین کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب میں جوانوں سے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق زندگی بسر کرنے کا تقاضہ کرتے ہوئے کہا کہ محب اہل بیت (ع) کو صاحب علم ہونا چاہیے، تاکہ سماج ترقی کی اعلٰی منازل طے کر سکے۔
مولانا کلب رشید رضوی نے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جوانوں سے بیدار رہنے کی اپیل کی اور علم کی طرف دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہر محب اہل بیت کو صاحب علم ہونا چاہیے، چاہے کوئی آن لائن کورس کسی بھی یونیورسٹی سے کریں مگر علم حاصل کرنا ضروری ہے، تاکہ معاشرہ روحانی اور مادی لحاظ سے ترقی کرے۔
انہوں نے پڑوسی ملک پاکستان میں جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ پر دہشتگردانہ حملے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جامع مسجد پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ایصالِ ثواب کی اس مجلسِ عزاء میں جناب غلام مہدی و ہمنوا نے سوز خوانی کی؛ جبکہ نظامت کے فرائض مولانا سید آفاق عالم زیدی نے انجام دئیے۔
مجلسِ عزاء میں کندرکی سادات کے مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے فرزندوں کو پرسہ پیش کیا۔









آپ کا تبصرہ