حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں برصغیر کی تمام ملی تنظیمات، مدارس، اداروں اور انجمنوں کی جانب سے سانحہ اسلام آباد کے شہداء کو خراجِ تحسین اور ولایت سے تجدید عہد کرنے کے لیے ایک عظیم الشان احتجاجی اجلاس و دفاع ولایت کانفرنس، 10 فروری بروز منگل 7 بجے شب مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں منعقد ہوگی۔
احتجاجی جلسہ اور دفاع ولایت کانفرنس سے ملک ہندوستان کے معروف خطیب مولانا سید مراد رضا رضوی اور پاکستان کے معروف خطیب مولانا سید نصرت عباس بخاری خطاب کریں گے۔
نوٹ: پروگرام میں مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جائے گا۔
طلاب اردو زبان حوزہ علمیہ قم
پروگرام مندرجہ ذیل اداروں کی جانب سے منعقد کیا جائے گا:
تحریک جعفریہ قم، مجلس وحدت المسلمین قم، تحریک بیداری امت مصطفی قم، مجلس علمائے ہند قم، جوامع روحانیت (بلتستان، گلگت، خیبر پختون خواہ، سندھ، بلوچستان)،الصادق فاؤنڈیشن، مؤسسہ شجرہ طیبہ، بقیۃ الله اسلامک انسٹیٹیوٹ، مجمع طلاب شگر، انجمنِ طلاب کھرمنگ، سفیران ہدایت (شہدائے پاراچنار)، مدارس (جامعہ الولایہ، بعثت، ثقلین، امام علی، جامعہ المنتظر، مومنیہ)، نہج الولایہ، عہد ولایت، تشکل امام خامنهای، قائمون، مرکز صبغۃ الله، ادارۂ افکارِ شہداء، تشکل جامعہ بعثت قم










آپ کا تبصرہ