حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتبِ شاہ نجف جھچوپورہ سادات ضلع بجنور یو پی کے استاد مولانا سید مہدی عباس زیدی نے بانی تنظیم المکاتب مولانا غلام عسکری طاب ثراہ کی برسی کے موقع پر کہا کہ بانی تنظیم کی خدمات آج بھی عوج آسمانی کا مشاہدہ کر رہی ہیں؛ آپ صرف ایک خطیب نہیں تھے، بلکہ آپ ایک فکر اور ایک مکتب تھے جو کہ آج بھی روشن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا غلام عسکری طاب ثراہ کا مکتب آج بھی زندہ ہے اور آپ کی خدمات و زحمات کا تذکرہ جگہ جگہ ہوتا ہے آپ کے خلوص کو قوم آج تک یاد کرتی ہے آپ آج بھی ایسے زندہ استاد ہیں کہ جن سے پورے ملک کے طلباء و طالبات مستفید ہو رہے ہیں اور آپ کے زندگی نامے کو پڑھ کر فخر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مولانا غلام عسکری طاب ثراہ کی محنت کا اک روشن چراغ سرزمین جھچوپورہ سادات ضلع بجنور اتر پردیش میں واقع آپ کے افکار سے روشن اہل قریہ اور مکتب کے طلباء و طالبات نے ان کے یومِ وفات پر تعزیتی جلسہ و قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کے ذریعے آپ کو اور آپ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔









آپ کا تبصرہ