پیر 9 فروری 2026 - 17:36
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان: حکومت دہشتگردی کا خاتمہ کر کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے!

حوزہ/متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے صدر مولانا ڈاکٹر صادق حسین مناوری نے اسلام آباد ترلائی کلاں میں جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے صدر مولانا ڈاکٹر صادق حسین مناوری نے اسلام آباد ترلائی کلاں میں جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خودکش حملے میں زخمیوں کو بہترین علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرے۔

انہوں نے حکومت اور حساس اداروں سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ اور شہریوں کے تحفظ کیلیے اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، تاکہ وطن عزیز پاکستان، امنیتی لحاظ سے استحکام حاصل کرسکے اور جو شر پسند عناصر ملک کے اندر امن و امان کی فضاء کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، ناکام و نامراد ہو سکیں۔

انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ملت متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

مولانا صادق مناوری نے مزید کہا کہ ایک بار پھر ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دہشت گردی کے اصل حقائق کو منظر عام پر لائے اور شر پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha