اتوار 8 فروری 2026 - 17:37
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مولانا شاہ اویس نورانی کی ملاقات / سانحہ نماز جمعہ پر افسوس اور انتہائی رنج و غم کا اظہار

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان سے جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سانحہ نماز جمعہ ترلائی اسلام آباد پر افسوس اور انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ اویس نورانی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سانحہ نماز جمعہ ترلائی اسلام آباد پر افسوس اور انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اقدام اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر اتحاد و وحدت اور باہمی اخوت و رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مولانا شاہ اویس نورانی نے کہا: اس قسم کے افسوسناک سانحات اور واقعات مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنے کی سازش ہے جس کو اتحاد امت کے ذریعہ ناکام بنایا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی رابطہ اور مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی صلاح و مشورہ کیانیز مذہبی سیاسی قوتوں کے باہمی مربوط رہنے اور مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ اور محمد حنان رضا نورانی بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha