جمعہ 13 فروری 2026 - 22:13
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات /  سانحہ ترلائی پر تعزیت و افسوس کا اظہار

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان سے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمان نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سانحہ جامع مسجد خدیجۃ الکبری ترلائی اسلام آباد کے سانحہ پر تعزیت پیش کی افسوس کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے مسجد خدیجة الکبریٰ کے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے مسجد خدیجة الکبریٰ پر خودکش حملے کو قومی المیہ قرار دیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات /  سانحہ ترلائی پر تعزیت و افسوس کا اظہار

انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha