جمعہ 6 فروری 2026 - 15:44
مسجد خدیجة الکبریٰ پر خودکش حملہ کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے

حوزہ / علامہ ساجد نقوی نے مسجد خدیجة الکبریٰ پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے درجنوں نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں مسجد خدیجة الکبری پر خودکش دھماکے کے نتیجہ میں درجنوں نمازیوں کی شہادت اور درجنوں نمازیوں کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

علامہ ساجد علی نقوی نے سوگوار خانواد وں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا، طبی امداد کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا: شرپسند عنا صر ملک کے امن و امان کی فضا کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔

قائد ملت جعفریہ نے کہا: دارلحکومت میں دہشتگردی سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ خود کش حملے کی باریک بینی سے تحقیقات کرائی جائیں اور حقائق کو منظر عام پر لاتے ہوئے خودکش حملے میں ملوث شرپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha