جمعہ 6 فروری 2026 - 16:59
جامعہ مسجد خدیجة الکبری اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں / شدت پسندی، تکفیر اور دہشتگردی ملکی استحکام کے لئے ناسور ہے

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ مسجد خديجة الکبری اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: مسجد میں نماز کی حالت میں یہ دہشتگردی بہت سے سوالیہ نشان چھوڑ گئی۔ سب سے بڑا سوال وفاقی حکومت اور انتظامیہ پر ہے کہ اتنے حساس حالات میں اتنی کمزوری کیوں دکھائی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی نے جامع مسجد خديجة الکبری اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو مخاطب کیا اور کہا: متوجہ رہیں کچھ عرصے سے تکفیری عناصر ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر رہے تھے۔ ہم نے بار بار متوجہ بھی کیا کہ یہ ملک کے خلاف بڑی سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شدت پسندی، تکفیر اور دہشتگردی ملک کے استحکام کے لئے ناسور ہے مگر اس کو سنجیدہ نہیں لیا گیا اور اتنا بڑا اور افسوسناک سانحہ رونما ہو گیا فوری طور پر اس دہشتگردی کے نیٹ ورک اور دہشتگردوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور ان کو نشان عبرت بنایا جائے۔

جامعہ مسجد خدیجة الکبری اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں / شدت پسندی، تکفیر اور دہشتگردی ملکی استحکام کے لئے ناسور ہے

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا: میں مشہد مقدس مولا امام رضا علیہ السلام کے حرم مقدس سے عزیز شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی شفایابی کے لئے دعاگو ہوں۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: بہت دردناک حادثہ اور عوام میں شدید بے چینی ہے مگر ہمارا پیغام ہے کہ تمام مسالک کے عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ہم سب مل کر اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha