جمعہ 6 فروری 2026 - 20:51
معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور کھلی دہشتگردی: آیت الله سید حافظ ریاض نجفی

حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت الله سید حافظ ریاض حسین نجفی نے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں دورانِ نمازِ جمعہ ہونے والے بزدلانہ خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے سانحے کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت الله سید حافظ ریاض حسین نجفی نے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں دورانِ نمازِ جمعہ ہونے والے بزدلانہ خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے سانحے کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور کھلی دہشتگردی ہے، کہا کہ ہم حکومتِ وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس المناک واقعے میں ملوث دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، تاکہ آئندہ کوئی دشمن اس دھرتی پر خونریزی کی جرأت نہ کر سکے۔

معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور کھلی دہشتگردی: آیت الله سید حافظ ریاض نجفی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha