جمعہ 6 فروری 2026 - 19:41
اسلام آباد شیعہ مسجد دھماکہ: آغا سید عابد حسین حسینی کی شدید مذمت، دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ

حوزہ/ اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰؑ میں پیش آنے والے دھماکے پر آغا سید عابد حسین حسینی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا اور حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کشمیر، آغا سید عابد حسین حسینی نے اسلام آباد کی امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰؑ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات اور شہدائے کربلا سے الحاق کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کی کمی نظر آتی ہے، جس کے باعث عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha