خودکش دھماکہ
-
کوئٹہ پاکستان میں دھماکہ؛ 75 افراد جاں بحق اور زخمی/ذمہ داری کس نے قبول کی ہے؟
حوزہ/ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
-
امیر جماعت اسلامی پر خودکش حملہ ملک کو افراتفری میں دھکیلنے کی سازش ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے بلوچستان پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی میں پاک ایران سربراہان مملکت کی حالیہ ملاقات کے تناظر میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
-
پاکستان؛ جماعت اسلامی کے قافلے پر خود کش حملہ، سراج الحق محفوظ، 6 کارکن زخمی
حوزه/ بلوچستان پاکستان کے علاقہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مولانا خود محفوظ ہیں۔
-
پاکستان میں ایک بار پھر خودکش حملہ، 26 افراد جاں بحق اور زخمی
حوزہ/ پاکستان کے شمال مغربی علاقے وزیرستان میں ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے میں کم از کم چار فوجی جاں بحق اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔
-
دہشت گرد عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، علامہ جہانزیب جعفری
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے رہنما نے پشاور پولیس لائنز کے سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں لہٰذا ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
-
علامہ محمد رمضان توقیر:
پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے پشاور خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجنوں انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکہ انتہائی قابلِ مذمت ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہوئے خودکش دھماکہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پولیس کے نوجوانوں کی شہادت پر لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور زخمی افراد کے لیے ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ایک بار پھر ملک پاکستان میں دہشتگردی کی لہر اس سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی اداروں اور قانوں نافذ کرنے فورسز کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔
-
کابل کے تعلیمی ادارے میں معصوم بچوں کو خودکش دھماکہ کے ذریعے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے، علامہ ظفر عباس شمسی
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر نے کہا: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے تعلیمی ادارے میں معصوم بچوں کو خودکش دھماکہ کے ذریعے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔
-
ڈاکٹر طاہرالقادری کی پشاور مسجد میں خودکش دھماکہ کی مذمت:
سانحہ پشاور بدترین دہشتگردی اور انسانیت پر حملہ ہے
حوزہ/ تحریک منہاج القرآن کے سرابرہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہیں۔عبادت گاہ کو مقتل گاہ بنانے والے مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں۔