حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما او اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین علامہ اشفاق وحیدی نے امام بارگاہ خدیجہ الکبری ترلائی کلاں اسلام آباد میں بدترین دہشتگردی کے واقعہ پر اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس کے ذمہ دار وزیر داخلہ اور سکیورٹی ادارے ہیں۔ آج حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ عوام کو اپنا تحفظ خود کرنا ہو گا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر اور دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والی قوتوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے جائے۔
رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے ایک سوال کے جواب میں کہا: آج عوام کو سکیورٹی دینے والے وزیر داخلہ اسلام آباد کی پوری پولیس اور سکیورٹی فورسز کو اپنی حفاظت کے لیے استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے۔

انہوں نے شہداء کے درجات میں بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔










آپ کا تبصرہ