پیر 23 فروری 2026 - 00:17
پاکستان کے اندر امن و امان اور اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے میں ملت تشیع کا اہم کردار رہا ہے

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ملت تشیع ہمیشہ استحکام پاکستان کے لیے قربانیاں دیتی رہی۔ دہشتگردی، فرقہ واریت سے ہمیشہ نفرت کی ہے۔ ایک مدت سے شیعہ قوم دہشتگردی کی زد میں ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں نوجوان مومنین،  عزادار، بانیان و متولیان شہید ہوئے۔ حکمران بیلنس کی پالیسی کو ترک کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ملک پاکستان میں ہمیشہ فتنہ الخوارج نے دہشتگردی کے ذریعہ بے گناہ لوگوں کو قتل کیا ہے۔ مساجد، امام بارگاہوں پر حملے انہی کا تسلسل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ملک کے اندر امن و امان اور اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم رکھنے میں ملت تشیع کا کردار ہمیشہ واضح اور انتہائی اہم رہا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: تکفیری عناصر اس ملک کو کمزور کرنے کے لیے ایک بار پھر متحرک نظر آتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان لوگوں پر کڑی نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا: ملت تشیع نے جنازے اٹھانے کے باوجود قانون کی بالادستی اور ملک کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کیا۔

رہنما شیعہ علماء کونسل نے سانحہ ترلائی اسلام آباد کے حوالے سے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس سانحہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور گرفتار مجروموں کو فی الفور سزا دی جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha