ہفتہ 28 فروری 2026 - 02:59
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مرجع شیعیان جہان آیت اللہ سید علی سیستانی کے نمائندہ شیخ جعفر یعسوبی نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مرجع شیعیان جہان آیت اللہ سید علی سیستانی کے نمائندہ شیخ جعفر یعسوبی نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

وفد میں شیخ مستان علی نجفی، مولانا غلام قاسم جعفری اور سید حسین مہدی ہمدانی اور سید ہادی ہمدانی شامل تھے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما سید اظہار بخاری بھی موجود تھے۔

وفد نے قائد محترم کو مکتب مرجعیت آیت اللہ سیستانی کی پاکستان میں فعالیت سے آگاہی دی اور تعاون و ہمکاری پر شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ مستقبل میں لائے جانے والے منصوبوں اور خدمات کے حوالے سے بھی قائد ملت کو مکمل بریفنگ دی۔

قائد محترم نے شیخ جعفر یعسوبی اور ان کے وفد کی خدمات اور کارہائے خیر پر خراج تحسین پیش کیا اور ملکی و عالمی حالات کے حوالے سے رہنمائی فرمائی اور مستقبل میں بھی سرپرستی اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha