منگل 24 فروری 2026 - 17:09
علامہ ساجد نقوی سے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ملاقات / سانحہ ترلائی پر تعزیت و افسوس کا اظہار

حوزہ / سیدواجد علی گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کور ٹ نے قائد ملت جعفریہ سے ملاقات میں سانحہ ترلائی پر تعزیت و افسوس کا اظہار کیا اور شہدائے کی بلندی درجات کیلئے د عاکی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار سید واجد علی گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ملاقات کی اور سانحہ جامع مسجد خدیجۃ الکبری ترلائی پر تعزیت پیش کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے لیگل ایڈوائزر سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

سید واجد علی گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کور ٹ نے سانحہ ترلائی پر تعزیت و افسوس کا اظہار، شہدائے کی بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے مسجد خدیجة الکبریٰ پرخود کش حملے کو قومی المیہ قرار دیا۔

انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا: دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: اس ملک میں کوئی فرقہ وارانہ و مسلکی اختلافات نہیں۔ ہم نے ملک میں ہمیشہ امن و اتحاد کی بات کی ہے اور ہم اس ملک میں بین المسلمین کے اتحاد کے بانی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس ملک میں چند گروہ ہیں جنہوں نے ملک کا امن تباہ کیا ہوا ہے لہذا ان کا خاتمہ ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha