پیر 9 فروری 2026 - 15:42
خبر غم؛ محمدیہ ٹرسٹ بلتستان کے سرپرست اعلیٰ بزرگ عالم دین حجت الاسلام شیخ غلام حسین مقدس رحلت فرما گئے

حوزہ/محمدیہ ٹرسٹ مہدی آباد بلتستان کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین مقدس قلیل عرصہ علیل رہنے کے بعد، آج اسلام آباد میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمدیہ ٹرسٹ مہدی آباد بلتستان کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین مقدس قلیل عرصہ علیل رہنے کے بعد، آج اسلام آباد میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

مرحوم و مغفور علامہ شیخ غلام حسین مقدس کے جسد خاکی کو اسلام آباد سے بلتستان روانہ کر دیا گیا ہے، سکردو میں عظیم الشان تشییع کے بعد انہیں اپنے آبائی علاقے مہدی آباد میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔

واضح رہے مرحوم و مغفور محمدیہ ٹرسٹ کے ذیلی ادارے جیسے دینی مدراس اور یتیم خانوں کے سرپرست تھے اور دینیات سنٹر کا قیام، مساجد اور امام بارگاہوں کی تعمیر کیلیے زندگی بھر ملک سے باہر رہتے تھے۔

مرحوم شیخ غلام حسین مقدس اخلاص و تقویٰ کے پیکر تھے۔ ان کا اخلاق، ان کی عاجزی اور ان کی دین سے محبت اور خدماتِ مکتب و مذہب حقہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha