جمعہ 30 جنوری 2026 - 23:09
ایران کے دفاع کی بات دراصل پاکستان کے دفاع کی بات ہے: ایم ڈبلیو ایم پاکستان

حوزہ/قائد حزب اختلاف سینیٹ و سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں ٹرمپ کے نام نہاد بورڈ آف پیس کے خلاف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد حزب اختلاف سینیٹ و سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں ٹرمپ کے نام نہاد بورڈ آف پیس کے خلاف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

ایران کے دفاع کی بات دراصل پاکستان کے دفاع کی بات ہے: ایم ڈبلیو ایم پاکستان

یہ احتجاج ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور چھوٹے بڑے شہروں کراچی، لاہور، منڈی بہاالدین، فیصل آباد، سرگودھا بھلوال، ملتان مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، سکردو، مظفر آباد، قصور اور پارہ چنار میں منعقد کیے گئے۔

ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو کے باہر نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے قائم کیا گیا بورڈ آف پیس درحقیقت امن کا نہیں، بلکہ دنیا میں نئی جنگیں شروع کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ امریکہ اور اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے بعد پوری دنیا کو جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں، مگر امریکہ یہ بات ذہن نشین کر لے کہ ایران نہ وینزویلا ہے، نہ عراق اور نہ ہی افغانستان۔ اگر ایران پر حملہ ہوا تو امریکہ اور اسرائیل دنیا میں کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

ایران کے دفاع کی بات دراصل پاکستان کے دفاع کی بات ہے: ایم ڈبلیو ایم پاکستان

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت نظریۂ پاکستان کی توہین اور سنگین خلاف ورزی ہے۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ واضح طور پر اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دے چکے ہیں، لہٰذا اسرائیل کے ساتھ ایک میز پر بیٹھنا نظریہ پاکستان سے کھلی خیانت کے مترادف ہے۔

مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم انجینئر ظہیر نقوی نے کہا کہ ایران صرف ہمارا برادر اسلامی ملک نہیں، بلکہ پاکستان کی دفاعی لائن ہے۔ آج ایران مظلوموں، بالخصوص غزہ اور فلسطین کی توانا آواز بن کر کھڑا ہے اور اسی جرات مندانہ موقف کی قیمت ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حکمران واقعی عوامی نمائندے ہیں تو بورڈ آف پیس کے معاملے پر قومی ریفرنڈم کروایا جائے، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ پاکستانی عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں کسی بھی بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha