حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب حجت الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے جواری ٹرمپ کی رہبرِ معظم کی شان میں زبان درازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت الله العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای مظلومین عالم کی آنکھوں کا نور اور دل کی دھڑکن ہیں، جبکہ ٹرمپ انسانیت کا قاتل اور منفور ترین چہرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای کے قلم یا زبان کی ایک جنبش پر، دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ توحید امریکی منحوس سیاست کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ امریکہ کو خطرہ اصل میں قرآنی اس نظامِ حیات سے ہے جو ہر زمانے کے فرعون کو سرنگون کرنے کے لیے آیا ہے۔
علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے مزید کہا کہ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی ایک قرآنی افکار کے مالک شخصیت ہیں جو دنیا خاص کر مشرق وسطیٰ کے مظلومین کو امریکی جارحیت سے نجات دلانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس راہ میں ہر قسم کی قربانی دے رہے ہیں۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ شعب ابی طالب علیہ السّلام والوں کی اسلام دوستی کی علامت ہے۔ ہمیں زمانے کے موسیٰ علیہ السّلام کا انتظار ہے جو فرعونی نظام اور طاقت کا تختہ الٹنے والے ہیں۔









آپ کا تبصرہ