جمعہ 30 جنوری 2026 - 10:16
کتب میلہ؛ تحقیقی اور علمی رجحان کا بہترین ذریعہ

حوزہ/جامعہ المصطفیٰ کراچی پاکستان کے تحت، طلبہ وطالبات میں تحقیقی اور علمی رجحان کو فروغ دینے کے لیے ایک عظیم الشان کتب میلے کا انعقاد ہوا؛ جس کا علم و تحقیق اور تصنیف و تالیف سے شغف رکھنے والے افراد نے دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ کراچی پاکستان کے تحت، طلبہ وطالبات میں تحقیقی اور علمی رجحان کو فروغ دینے کے لیے ایک عظیم الشان کتب میلے کا انعقاد ہوا؛ جس کا علم و تحقیق اور تصنیف و تالیف سے شغف رکھنے والے افراد نے دورہ کیا۔

کتب میلہ؛ تحقیقی اور علمی رجحان کا بہترین ذریعہ

اس عظیم الشان کتب میلے کے دورے کے لیے جمعہ کا دن خواتین اور طالبات سے مخصوص تھا؛ اس دوران دورہ کرنے والی فعال خواتین کی میزبانی جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات نے کی۔

کتب میلہ؛ تحقیقی اور علمی رجحان کا بہترین ذریعہ

اس علمی و تحقیقی کتب میلے کا مختلف دینی مدارس جیسے زہراء اکیڈمی، مکتبِ امام زمانہ علیہ السّلام، انوار معصومہ اور دیگر مدارس کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ نے دورہ کیا۔

طلبہ وطالبات اور اساتذہ نے کتب میلے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور میلے میں موجود کتابوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر، کتب میلے کے مقاصد اور اس سے متعلق تحقیقی و علمی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر، صوبۂ سندھ سے تعلق رکھنے والی محقق خواتین بھی اس پروگرام میں شریک ہوئیں اور کتب میلے کا دورہ کیا۔

کتب میلہ؛ تحقیقی اور علمی رجحان کا بہترین ذریعہ

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے ادارۂ تحقیق کی میزبانی میں کراچی کی فعال، محقق، مترجم اور مؤلف خواتین نے نیز کتب میلے کا ایک علمی و تحقیقی دورہ کیا؛ دورے کا مقصد علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ نئی علمی تصانیف اور تحقیقی آثار سے واقفیت حاصل کرنا تھا۔

اس موقع پر، جامعہ المصطفیٰ شعبۂ طالبات کی مدیر محترمہ ڈاکٹر سیدہ تسنیم زہراء موسوی اور دس ممتاز محقق، مترجم، مؤلف اور علمی میدان میں سرگرم خواتین کے درمیان ایک علمی و تحقیقی نشست منعقد ہوئی؛ نشست میں کتب نمائش میں پیش کی گئیں کتب اور علمی آثار کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حوزہ اور یونیورسٹی تعلیم کے سفر میں تحقیق و مطالعے کی اہمیت، علمی ترقی میں کتاب کے کلیدی کردار اور طلبہ وطالبات اور محققین کے لیے جدید علمی منابع سے مؤثر استفادہ کے امکانات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

کتب میلہ؛ تحقیقی اور علمی رجحان کا بہترین ذریعہ

نشست میں علم کی پیداوار اور ترویج میں خواتین کے مقام و کردار، تحقیقی سرگرمیوں میں درپیش مواقع اور چیلنجز، نیز تحقیق اور علمی تحریر کی مہارتوں کو فروغ دینے کے عملی طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال اور تجزیہ پیش کیا گیا۔

نشست میں، کراچی کی فعال خواتین اور ڈاکٹر سیدہ تسنیم زہراء موسوی کے درمیان ایک منظم علمی و تحقیقی ٹیم تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha