حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی جانب سے ایران میں مقیم پاکستانی علماء و طلاب کے لیے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں علامہ ڈاکٹر محمد شبیر میثمی نے دفترِ قائدِ ملت جعفریہ قم المقدسہ کا دورہ کیا، جہاں دفتر کے سربراہ حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران رمضان اسپیشل پیکیج کا باقاعدہ اعلان کیا گیا اور پیکیج کی تفصیلات اور اسناد رسمی طور پر دفتر کے سربراہ کے حوالے کی گئیں۔
اس موقع پر دفترِ قائدِ ملت جعفریہ قم المقدسہ کے سربراہ کے علاوہ امور مالی کے مسئول حجت الاسلام ضیغم عباس جواد (نمائندہ طلاب پنجاب) اور انتظامی (اجرائی) امور کے مسئول حجت الاسلام دانش ندیم محمدی (نمائندہ طلاب بلوچستان) بھی موجود تھے۔
دفترِ قائدِ ملت جعفریہ قم المقدسہ کے سربراہ حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی نے اس خیر سگالی کے جذبے اور بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے خصوصی رمضان پیکیج کے اعلان پر قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔










آپ کا تبصرہ