جمعہ 20 فروری 2026 - 01:10
منفی اور شرپسند عناصر کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے ضلع اٹک کے تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام،ڈی سی او اور ڈی پی او صاحبان کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان،ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر، قومی پیغامِ امن کمیٹی اور رحمت للعالمینؐ اتھارٹی کے رکن علامہ عارف حسین واحدی نے ضلع اٹک کے تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، ڈی سی او اور ڈی پی او صاحبان کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

رمضان المبارک سے ایک دن پہلے منعقدہ اس اجلاس میں ضلع بھر کے تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، ڈی سی او اور ڈی پی او صاحبان کے علاوہ ڈسٹرکٹ کے اے سی صاحبان موجود تھے اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی اسلام آبادکے سانحہ کی شدید مذمت کی، شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد و کامل صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔

منفی اور شرپسند عناصر کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا

علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں کہا: وفاق سے لے کر صوبوں تک اور پھر ڈویژن اور تحصیلوں تک ہر سطح پر فرقہ واریت، شدت پسندی، تکفیر اور دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: کامیابی ان قوتوں کا مقدر ہوگی جو پاکستان کو امن، استحکام اور اتحاد و بھائی چارے کا گہوارہ بنانا چاہتی ہیں جبکہ منفی اور شرپسند عناصر کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha