منگل 29 ستمبر 2026 - 23:36
اصفہان میں پاکستانی طلاب کے لیے خصوصی بصیرتی نشست کا انعقاد / سیاسی و دینی ذمہ داریوں پر گفتگو

حوزہ / دفتر قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان، شعبہ اصفہان کی جانب سے پاکستانی طلابِ متأہلین کے لیے خصوصی نشستِ بصیرتی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان، شعبہ اصفہان کی جانب سے پاکستانی طلابِ متأہلین کے لیے خصوصی نشستِ بصیرتی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں طلاب نے شرکت کی۔ نشست کا مقصد طلاب میں فکری و سیاسی بصیرت، دینی آگاہی اور اجتماعی ذمہ داریوں کے شعور کو تقویت دینا تھا۔

نشست کے پہلے حصے میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید اسرار حسین نے ’’سیاسی بصیرت اور نظریۂ ولایتِ فقیہ؛ پاکستان میں دینی و اجتماعی قیادت کا تسلسل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔

انہوں نے سیاسی بصیرت کی اہمیت اور نظریۂ ولایتِ فقیہ کے بنیادی تصورات پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان میں دینی و اجتماعی قیادت کے مختلف ادوار کا جائزہ پیش کیا۔ اس موقع پر شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ، علامہ مفتی جعفر حسینؒ اور موجودہ قیادتی نظام کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔

اصفہان میں پاکستانی طلاب کے لیے خصوصی بصیرتی نشست کا انعقاد / سیاسی و دینی ذمہ داریوں پر گفتگو

حجۃ الاسلام والمسلمین سید اسرار حسین نے طلاب و مؤمنین کی دینی و اجتماعی ذمہ داریوں اور عصرِ حاضر میں سیاسی شعور و بصیرت کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

بعد ازاں حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر حسین الحسینی نے ’’حالاتِ حاضرہ اور عالمِ اسلام؛ یمن، حزب اللہ اور ایران کی موجودہ صورتحال کا تجزیہ‘‘ کے عنوان سے خطاب کیا۔

انہوں نے موجودہ عالمی و علاقائی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے یمن، حزب اللہ اور ایران کی صورتحال، خطے میں رونما ہونے والی اہم تبدیلیوں اور ان کے ممکنہ اثرات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

نشست کے دوران قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا خصوصی پیغام بھی طلاب تک پہنچایا گیا، جس میں انہیں اپنی دینی، فکری اور اجتماعی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا گیا۔

اس موقع پر طلاب کے باہمی ارتباط، دینی و اجتماعی فرائض اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نشست کے اختتام پر شریک طلاب کی حوصلہ افزائی کے لیے قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے خصوصی ہدیہ پیش کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha