بدھ 30 ستمبر 2026 - 21:37
علماء انبیاء (ع) کے وارث، مشکل حالات میں تبلیغِ دین عظیم اجر و ثواب کا باعث ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعہ خاتم النبیین، المرتضیٰ کالونی جیکب آباد بلوچستان پاکستان میں علمائے کرام، ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین و مبلغات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ جامعہ خاتم النبیین، المرتضیٰ کالونی جیکب آباد بلوچستان پاکستان میں علمائے کرام، ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین و مبلغات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔

بلوچستان؛ علمائے کرام، ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین و مبلغات کا اہم اجلاس: علماء انبیاء کے وارث، مشکل حالات میں تبلیغِ دین عظیم اجر و ثواب کا باعث ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علمائے کرام انبیاء کے وارث ہیں، اس لیے ان کی گفتار و کردار سے انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے پاکیزہ کردار کی خوشبو آنی چاہیے۔ علماء کرام کی ذمہ داری صرف درس و تدریس تک محدود نہیں بلکہ معاشرے کی دینی، اخلاقی اور فکری رہنمائی بھی ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مشکل اور پسماندہ علاقوں میں دین کی تبلیغ و ترویج ایک عظیم دینی خدمت اجر و ثواب کا باعث ہے۔ جو علماء کرام اپنی آسائشوں کو ترک کرکے محروم اور دور دراز علاقوں میں جاکر خوف اور لالچ کے بغیر دینِ اسلام کی تعلیمات عام کررہے ہیں، ہم انہیں خراجِ تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔ دین کی خدمت میں جتنی مشکلات اور مشقتیں برداشت کی جائیں، اتنا ہی اس عمل کی عظمت اور اجر میں اضافہ ہوتا ہے۔

بلوچستان؛ علمائے کرام، ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین و مبلغات کا اہم اجلاس: علماء انبیاء کے وارث، مشکل حالات میں تبلیغِ دین عظیم اجر و ثواب کا باعث ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علماء کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے خطبہ ہائے جمعہ، مجالس اور دینی اجتماعات میں عوام کو تقویٰ، پرہیزگاری، اخلاص، اخلاقِ حسنہ اور احکامِ الٰہی کی پابندی کی تلقین کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ حالات کے تقاضوں سے بھی آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں معرکۂ حق و باطل کو سمجھنا اور عوام کو حق و اہلِ حق کی معرفت کرانا علماء کی اہم ذمہ داری ہے۔ جہادِ تبیین کا بنیادی مقصد حقائق کو واضح کرنا، حق اور باطل کے درمیان امتیاز پیدا کرنا، عوام کو صحیح دینی و فکری شعور دینا اور انہیں قرآن و سیرتِ اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں حالات کا درست ادراک فراہم کرنا ہے۔

بلوچستان؛ علمائے کرام، ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین و مبلغات کا اہم اجلاس: علماء انبیاء کے وارث، مشکل حالات میں تبلیغِ دین عظیم اجر و ثواب کا باعث ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں دشمنانِ اسلام مختلف ذرائع ابلاغ، فکری یلغار اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے نوجوان نسل کے اذہان کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایسے حالات میں علماء، ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین و مبلغات کو اپنی ذمہ داری پہلے سے زیادہ احساس اور بصیرت کے ساتھ ادا کرنی چاہیے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی انقلابی و دینی فکر اور رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی فکری رہنمائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ علماء اور دینی مراکز کی ذمہ داریوں، اسلامی معاشرے کی فکری تربیت اور حقائق کو عوام تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ہمیں اسی فکر اور رہنمائی کی روشنی میں تبلیغِ دین کو مؤثر، منظم اور زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہوگا۔

بلوچستان؛ علمائے کرام، ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین و مبلغات کا اہم اجلاس: علماء انبیاء کے وارث، مشکل حالات میں تبلیغِ دین عظیم اجر و ثواب کا باعث ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ مشتاق حسین عمرانی نے کہا کہ علماء کرام معاشرے کے فکری رہنما ہیں؛ انہیں عوام کے مسائل کو سمجھنے، نوجوان نسل سے رابطہ رکھنے، دینی تعلیمات کو آسان اور مؤثر انداز میں پیش کرنے اور معاشرے میں اتحاد، اخوت، تقویٰ، خدمتِ خلق اور اسلامی شعور کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین بلوچستان عزاداری ونگ کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے محروم و پسماندہ علاقوں میں تبلیغِ دین، دینی تعلیم، تربیتِ عزاداری امام حسین علیہ السلام اور عوامی خدمت کے سلسلے کو مزید منظم کیا جائے۔

بلوچستان؛ علمائے کرام، ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین و مبلغات کا اہم اجلاس: علماء انبیاء کے وارث، مشکل حالات میں تبلیغِ دین عظیم اجر و ثواب کا باعث ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

مجلس علماء مکتب اہل بیت بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے کہا کہ علماء کرام، ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین و مبلغات باہمی تعاون کے ذریعے اپنی تبلیغی و دینی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دیں گے۔ علماء کرام سوشل میڈیا پر عوام کی درست سمت میں رہنمائی کریں۔

بلوچستان؛ علمائے کرام، ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین و مبلغات کا اہم اجلاس: علماء انبیاء کے وارث، مشکل حالات میں تبلیغِ دین عظیم اجر و ثواب کا باعث ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

اجلاس کے اختتام پر مدرسہ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے مہتمم علامہ برکت علی مطہری نے عالمِ اسلام، وطن عزیز پاکستان، علمائے کرام، مبلغین و مبلغات اور تمام اہلِ ایمان کی سلامتی و کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha