پیر 5 اکتوبر 2026 - 10:40
عوامی مسائل اور امن وامان کےلیے 8 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی،اکتوبرمیں عظمتِ شہداء کانفرنس اورلبیک یارسول الله ریلی ہوگی: علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/مجلسِ وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت جامعہ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کے امن و امان کی صورتحال، عوامی مسائل، آئندہ کے لائحۂ عمل اور مختلف اہم امور پر غور کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت جامعہ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کے امن و امان کی صورتحال، عوامی مسائل، آئندہ کے لائحۂ عمل اور مختلف اہم امور پر غور کیا گیا۔

عوامی مسائل اور امن وامان کےلیے 8 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی،اکتوبرمیں عظمتِ شہداء کانفرنس اورلبیک یارسول الله ریلی ہوگی: علامہ مقصود علی ڈومکی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جیکب آباد کے عوامی مسائل، امن و امان اور بنیادی شہری سہولیات کے حوالے سے 8 نومبر 2026 بروز اتوار کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں جیکب آباد کی تمام سیاسی، سماجی، مذہبی اور نمائندہ جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد کسی جماعت یا فرد کے خلاف محاذ بنانا نہیں بلکہ جیکب آباد کے عوام کی مشکلات، احساسات اور بنیادی مسائل کی اجتماعی ترجمانی کرنا اور ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحۂ عمل اختیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، صفائی، پینے کے پانی، شہری سہولیات اور امن و امان سمیت عوام کو درپیش مسائل پر مؤثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی قوتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ 8 نومبر کی آل پارٹیز کانفرنس اسی مقصد کے تحت وسیع تر مشاورت اور عوامی آواز کو مؤثر انداز میں سامنے لانے کی کوشش ہوگی۔

عوامی مسائل اور امن وامان کےلیے 8 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی،اکتوبرمیں عظمتِ شہداء کانفرنس اورلبیک یارسول الله ریلی ہوگی: علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اعلان کیا کہ 23 اکتوبر کو شہدائے جیکب آباد کی یاد میں عظمتِ شہداء کانفرنس اور ’’لبیک یا رسول اللہ‘‘ ریلی منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے جیکب آباد کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی ریلی اور کانفرنس میں جیکب آباد کے تمام مکاتبِ فکر کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ شہر میں امن، اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کا پیغام دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha