حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سال 2026ء کے علمی اولمپیاڈ کی اختتامی تقریب، جامعۃ المصطفیٰ شعبۂ طالبات کراچی پاکستان میں ایک پروقار علمی و تحقیقی نشست کے ساتھ منعقد ہوئی؛ تقریب میں جامعہ المصطفیٰ کے پاکستان کے لیے نمائندے حجت الاسلام علی شمسی پور نے خصوصی شرکت کی۔
اس تقریب کا مقصد طالبات کی علمی کاوشوں کو سراہنا، علمی اولمپیاڈ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
تقریب کے دوران ایجوکیشن انچارج محترمہ کنیز فاطمہ نے اولمپیاڈ کے مختلف شعبہ جات میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے ہر شعبے کے اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے طالبات کی شرکت کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
اولمپیاڈ کے مختلف شعبہ جات میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد درج ذیل تھی:
- سطحِ عالی، حصہ اول: 13 طالبات
- سطحِ مقدماتی، حصہ اول: 87 طالبات
- سطحِ مقدماتی، حصہ دوم: 59 طالبات
تقریب کے اختتامی حصے میں حجت الاسلام علی شمسی پور، حجت الاسلام ادریس زاہدی اور جامعۃ المصطفیٰ شعبۂ پاکستان کراچی کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر سیدہ تسنیم زہراء موسوی کے ہاتھوں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جامعۃ المصطفیٰ شعبۂ پاکستان کراچی کی طالبات نے ملک بھر کی سطح پر مختلف شعبہ جات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے ادارے کا نام روشن کیا۔
کامیاب طالبات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. خواہر سفینہ: سطحِ مقدماتی، حصہ اول میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن۔
2. خواہر مرضیہ: سطحِ عالی، حصہ اول میں چوتھی پوزیشن۔
3. خواہر طوبیٰ نیازی: سطحِ مقدماتی، حصہ دوم میں چوتھی پوزیشن۔
4. خواہر شازیہ بتول: سطحِ مقدماتی، حصہ دوم میں پانچویں پوزیشن۔
5. خواہر دعا زہرا: سطحِ مقدماتی، حصہ اول میں ساتویں پوزیشن۔
6. خواہر زرینہ: سطحِ مقدماتی، حصہ اول میں دسویں پوزیشن۔
7. خواہر عالیہ بتول: سطحِ مقدماتی، حصہ اول میں دسویں پوزیشن۔
8. خواہر رضوانہ: سطحِ مقدماتی، حصہ اول میں دسویں پوزیشن۔
یہ نمایاں کامیابیاں طالبات کی محنت، لگن اور علمی ذوق کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کی مخلصانہ کاوشوں اور تعلیمی رہنمائی کا ثمر ہیں۔
تقریب کے اختتام پر طالبات کی مزید علمی ترقی اور دین و علم کی خدمت کے میدان میں کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔










آپ کا تبصرہ