جمعرات 29 اکتوبر 2026 - 13:01
حوزہ علمیہ جامعہ النجف سکردو میں 10 روزہ تجوید القرآن کورس کا اہتمام؛ طلاب کی بھرپور شرکت

حوزہ/جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ شعبۂ پاکستان کے زیرِ اہتمام جامعۃالنجف سکردو میں دس روزہ تجویدِ قرآن کورس کا اہتمام کیا گیا؛ جس میں طلاب کو تجوید قرآن کے بنیادی و اہم قواعد کی تعلیم دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیرِ اہتمام جامعۃالنجف سکردو بلتستان پاکستان میں منعقدہ دس روزہ تجویدِ قرآن کورس میں معلمِ قرآن مولانا حافظ تقی ذاکر نے طلابِ کرام کو قرآن مجید کی درست، معیاری اور خوب صورت تلاوت سکھانے کے لیے تجوید کے اہم قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا۔

حوزہ علمیہ جامعہ النجف سکردو میں 10 روزہ تجوید القرآن کورس کا اہتمام؛ طلاب کی بھرپور شرکت

اس دوران تجوید کی اہمیت، مخارجِ حروف، صفاتِ حروف، مد و قصر، نون ساکن و تنوین، میم ساکن اور وقف و ابتدا جیسے بنیادی موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

کورس کے آغاز میں مولانا حافظ تقی ذاکر نے تجوید کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بیان کیا کہ فقہائے کرام کے فتاویٰ کے مطابق نماز کے اذکار کو صحیح طور پر ادا کرنے کے لیے ضروری حد تک تجوید سیکھنا واجب ہے؛ لہٰذا جو شخص سیکھنے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود اس ضرورت کو نظرانداز کرے، وہ شرعی ذمہ داری کی ادائیگی میں کوتاہی کا مرتکب ہوتا ہے۔

کورس میں وقف و ابتدا کے قواعد کو بھی موضوعِ تدریس بنایا گیا۔

حوزہ علمیہ جامعہ النجف سکردو میں 10 روزہ تجوید القرآن کورس کا اہتمام؛ طلاب کی بھرپور شرکت

مولانا حافظ تقی ذاکر نے ان قواعد کی اہمیت واضح کرتے ہوئے طلاب کو بتایا کہ قرآن مجید کی تلاوت کے دوران مناسب مقامات پر رکنا اور درست مقام سے دوبارہ آغاز کرنا مفہومِ آیات کی حفاظت اور بہتر قرأت کے لیے نہایت اہم ہے۔

کورس کے اختتام پر مولانا حافظ تقی ذاکر نے پڑھائے گئے قواعد کی عملی مشق کروائی اور طلابِ کرام کی تلاوت سماعت کرکے ان کی اصلاح و رہنمائی کی۔ اس عملی سرگرمی سے طلاب کو سیکھے ہوئے قواعد کو اپنی تلاوت میں بروئے کار لانے کا موقع ملا۔

حوزہ علمیہ جامعہ النجف سکردو میں 10 روزہ تجوید القرآن کورس کا اہتمام؛ طلاب کی بھرپور شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha