جمعرات 15 اکتوبر 2026 - 22:22
جامعہ المصطفیٰ مشہد میں پاکستانی طلاب کی نشست؛ ہیئتِ ائمہ مساجد و علماءِ امامیہ پاکستان عہدیدار مولانا سید صادق رضا تقوی کی شرکت

حوزہ/جامعہ المصطفیٰ العالمیہ مشہد میں امام رضا انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر کے زیرِ اہتمام پاکستانی طلاب کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس کی میزبانی مولانا عقیل حیدر زیدی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ العالمیہ مشہد میں امام رضا انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر کے زیرِ اہتمام پاکستانی طلاب کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس کی میزبانی مولانا عقیل حیدر زیدی نے کی۔

نشست سے حجت الاسلام سید صادق رضا تقوی، جوائنٹ سیکرٹری ہیئتِ ائمہ مساجد و علماءِ امامیہ پاکستان نے خطاب کیا۔

انہوں نے عالمی معاشرے پر آیت الله العظمیٰ شہید امام سید علی خامنہ ای کی شہادت اور جنگِ رمضان کے اثرات کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

جامعہ المصطفیٰ مشہد میں پاکستانی طلاب کی نشست؛ہیئتِ ائمہ مساجد و علماءِ امامیہ پاکستان عہدیدار مولانا سید صادق رضا تقوی کی شرکت

علامہ سید صادق رضا تقوی نے اپنے خطاب میں مذکورہ واقعات کے عالمی معاشرے پر مرتب ہونے والے اثرات اور ان کے مختلف فکری، سماجی اور بین الاقوامی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے عالمی حالات کے تناظر میں ان واقعات کے اثرات کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے پاکستانی طلاب کو اس موضوع پر غور و فکر کی دعوت دی۔

جامعہ المصطفیٰ مشہد میں پاکستانی طلاب کی نشست؛ہیئتِ ائمہ مساجد و علماءِ امامیہ پاکستان عہدیدار مولانا سید صادق رضا تقوی کی شرکت

یہ خصوصی نشست امام رضا انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر کے زیرِ اہتمام علمی و فکری سرگرمیوں کا حصہ تھی، جس میں پاکستانی طلاب کو اہم عالمی امور پر گفتگو سننے اور ان کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha