جمعہ 2 اکتوبر 2026 - 12:00
ایم ڈبلیو ایم سندھ کی صوبائی کابینہ کا آنلائن اہم اجلاس؛ تنظیمی امور، شہدائے جیکب آباد کی برسی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور

حوزہ/مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سندھ کی صوبائی کابینہ کا اہم آن لائن اجلاس صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی اور تنظیمی فعالیت، سیاسی صورتحال دورہ جات اور مالیاتی امور سمیت آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سندھ کی صوبائی کابینہ کا اہم آن لائن اجلاس صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی اور تنظیمی فعالیت، سیاسی صورتحال دورہ جات اور مالیاتی امور سمیت آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کی صوبائی کابینہ کا آنلائن اہم اجلاس؛ تنظیمی امور، شہدائے جیکب آباد کی برسی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور

اجلاس میں 23 اکتوبر کو شہدائے جیکب آباد کی برسی اور عظمتِ شہداء کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور آئین و قانون کی بالادستی کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے کردار پر غور۔ کیا گیا۔ اور
تنظیمی دورہ جات، صوبے میں تنظیمی فعالیت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے جیکب آباد کی برسی ہر سال شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے پیغام کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا اہم موقع ہے۔ انہوں نے صوبائی کابینہ کے اراکین اور اضلاع کو ہدایت کی کہ 23 اکتوبر کے پروگرام کو مؤثر بنانے کے لیے تمام اضلاع میں رابطہ مہم تیز کی جائے اور علماء، ائمہ جمعہ و جماعت، تنظیمی کارکنان اور عوام کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیمی استحکام کے لیے صوبائی ذمہ داران اپنے اپنے شعبوں اور اضلاع میں فعالیت کا جائزہ لیں، جہاں تنظیمی کمزوریاں موجود ہیں وہاں مشاورت کے ذریعے انہیں دور کیا جائے اور کارکنان کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے۔

موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قائدِ وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری وطنِ عزیز پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جو جدوجہد کر رہے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔ مجلس وحدت مسلمین تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار، آئینی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا تحفظ تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عمران خان سمیت ملک میں موجود تمام سیاسی قیدیوں کے بارے میں شفاف قانونی عمل اور انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان سمیت جو افراد بلاجواز قید ہیں انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف کو سیاسی و آئینی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے اور کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین نے مختلف ایجنڈا آئٹمز پر اپنی آراء پیش کیں اور 23 اکتوبر کی برسیِ شہدائے جیکب آباد، عظمتِ شہداء کانفرنس اور شبِ عاشورا سے متعلق پروگرام کی تیاریوں کو مزید منظم بنانے کے لیے تجاویز دیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سینئر نائب صدر میر فائق علی خان جکھرانی نے کہا کہ شہدائے جیکب آباد کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برسی کے پروگرام میں صوبے بھر سے تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان شریک ہوں گے۔

صوبائی جنرل سیکرٹری آغا منور حسین جعفری نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری وطن عزیز پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ ہر قدم پر قائد وحدت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا منور حسین سولنگی نے کہا کہ تنظیمی دورہ جات کا مقصد صرف اجلاس کرنا نہیں، بلکہ کارکنان سے رابطہ، تنظیمی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اضلاع کی تنظیمی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لے کر فعالیت کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت سید مولانا سید اختر حسین نقوی نے کہا کہ شہدائے جیکب آباد کی برسی کے پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کو منظم طریقے سے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیمی سرگرمیوں اور شہداء کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے بروقت پریس ریلیز، بیانات اور سوشل میڈیا مواد جاری کیا جائے گا۔

صوبائی سیکرٹری سیاست سید غلام شاہ نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری حقوق کا تحفظ اہم قومی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام کے بنیادی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

صوبائی سیکرٹری میڈیا مستنصر مہدی ابڑو نے کہا کہ شہداء جیکب آباد کی برسی اور عظمت شہداء کانفرنس کے سلسلے میں میڈیا کا شعبہ کل سے کمپین شروع کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha